اسلام آباد:پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب مریم نواز کی بھی توجہ گیٹ نمبر 4 کی طرف چلی گئی ہے ،بلیک میلنگ سے کام نہیں بنا اب فوج سے پیارجاگ گیا۔ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ کاماضی رہا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیرچل ہی نہیں سکتی شہبازشریف نے بریفنگ میں موقع پا کر اپنی سی وی آگے کردی تھی احسن اقبال تون لیگ کے تمام لوگوں کے خودساختہ ترجمان بنے ہیں۔
#Gate No. 4 #Faisal Vawda #PTI Senator #leader news #Shahbaz Sharif #Maryam Nawaz

















