یواے ای کا میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

ابوظہبی:2026 میں یواے ای کے مرکزی بنک نے اپنی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امارات کے مرکزی بنک نے کہا کہ بینک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے علاوہ مالیاتی خدمات کے شعبے کوڈیجیٹل بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا اور مصنوعی ذہانت اور بِگ ڈیٹا سالوشنز کواس سلسلے میں بروئے کارلائے گا۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے بیان کے مطابق مرکزی بنک کا یہ اعلان اس کے 2023سے 2026 تک کے منصوبے کا حصہ ہے۔اس کے تحت وہ خود کو دنیا کے دس سرفہرست مرکزی بنکوں میں شمارکرنا چاہتا ہے۔


#digital currency #UAE #Abu Dhabi #leader news #Central Bank of the United Arab Emirates #top ten central banks in the world