اسلام آباد:وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مودی کے چہرے کوپوری دنیامیں بے نقاب کیا، کشمیرمیں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے،وزیراعظم نے کشمیریوں کاحقیقی معنوں میں سفیربننے کاحق اداکیا، انتخابات میں ان کو بری طرح شکست ہوئی،ابو بچاو¿مہم کے روح رواں آج کل آپ کوکشمیرمیں نظرآرہے ہیں،ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جس سے کشمیر کی جدوجہدکوکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا، کشمیری عوام جانتے ہیں ان کی حقیقی آوازعمران خان ہیں،2بچے آج کل کشمیرمیں جلسیاں کرتے نظرآرہے ہیں،الزام برائے الزام کی سیاست سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کامقدمہ بہترین اندازمیں لڑا،مریم صفدرجیسے لوگوں کی پہچان جھوٹ،کرپشن اورچوری چکاری ہے،مریم نوازکشمیرمیں کھڑی ہوکرکہتی ہیں میں اپنے گھرآئی ہوں،عوام جانتے ہیں انہوں نے کتنی بارمریم نوازکواپنے گھرکادورہ کرتے دیکھا،پرچی چیئرمین بھی کشمیر میں نظرآرہے ہیں،کیاپرچی چیئرمین وہاں بھی کرپشن پہنچاناچاہتے ہیں؟کل کشمیرسے بھی ٹی ٹیاں لگ رہی ہوں گی،کہاجاتاہے نوازشریف کی جان کی ضمانت دیں،کیالندن میں نوازشریف کی جان کی ضمانت ہے؟آپ سیدھی طرح کہیں کیسزختم کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔
#Farrukh Habib #Minister of State for Information and Broadcasting #Modi #Prime Minister imran khan #leader.com.pk
















