نیویارک:ویکسین لگوائیے، پورا سال مفت گوشت کھائیے۔امریکی کمپنی جے بی ایس نے کہا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت میں گوشت فراہم کرے گی۔پاکستان ہویا امریکا ویکسین سے بھاگنے والے ہرجگہ افراد موجود ہوتے ہیں۔ عوام کو اس جانب راغب کرنے کےلئے ایک امریکی کمپنی نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد ان سے ایک سال تک مفت میں گوشت حاصل کرسکیں گے۔ امریکا میں گوشت فراہم کرنے والی مشہور کمپنی جے بی ایس ایس اے نے اعلان کیا ہے کہ ادارے نے ویکسین کی مہم شروع کی ہے۔ اس ضمن میں ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس کمپنی پر پہلے شدید تنقید کی گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت پیک کرنے والے اس کے ہزاروں کارکن کووڈ 19 سے بیمار ہوئے تھے۔ جے بی ایس کمپنی کی ذیلی کمپنی پلگرمز پرائڈ کو بھی اس کے بعدبند کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔گوشت کی فراہمی بھی اس سے متاثر ہوئی تھی اور قیمتوں میں بھی اس کی اضافہ ہوا تھا۔تاہم کمپنی نے اب اعلان کیا تھا کہ اس کے 66ہزار کارکنوں کی70فیصد تعداد کو ویکسین لگادی گئی تھی۔ لیکن ساتھ ہی غریب، دیہی اور پسماندہ علاقوں کے افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب کے طور پر مفت گوشت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
#Get vaccinated, eat free meat #US company JBS #vaccinated families #vaccine campaignNew York



















