آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:مذاکرات مکمل نہیں ہوسکے جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا۔آئی ایم ایف کے عہدیدار جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس ، توانائی اور سماجی امور پر اپنے اخراجات میں اصلاحات کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوری کے عمل میں بہتری آرہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت کو درپیش دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پالیسیوں اور اصلاحات پر عملدرآمد کو تیز کرنا بھی اہم ہوگا۔آئی ایم ایف کے عہدیدار نے کہا کہ مالی معاملات اور ساختی اصلاحات پر بات چیت جاری رکھنی چاہئے۔


#IMF #Pakistan #do more #Jerry Rice