وزیراعظم اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ‘انسدا دپولیومہم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم اور کورونا سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم اور کورونا چیلنجوں سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے غریبوں کی معاشی ترقی کے لئے بل کیٹز فاو¿نڈیشن کے اقدامات کو سراہا۔ عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، کورونا کی وبا میں انسداد پولیو مہم بھی زوروں پر ہے ، اس سال پولیو مہم میں 33 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے میں تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


#Prime Minister Imran Khan #Bill Gates #ISLAMABAD #anti-polio campaign #Pakistan