ملک بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی

لاہور: آج سے ملک بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے ، ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کاروبار بند ہوگا جبکہ دفاتر میں سو فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔گذشتہ روز ، حکومت سندھ نے ہفتے میں دو دن کاروبار کی بندش ختم کرنے اور اسے صرف ایک دن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کورونا ویکسین کو لازمی بنایا جائے۔ ٹاسک فورس کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ آج چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کلاسیں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی۔


#Corona restrictions #business #Sindh government #Paksitasn #Lahore