لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچے اب ایک سال سے تعطیلات منا رہے ہیں‘امتحانات مکمل ہوجائیں دوہفتے بعد سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ماضی میں اساتذہ تعلیم کے علاوہ ہر مسئلے میں الجھے ہوئے تھے۔ ہم اساتذہ کے لئے اہم اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ گذشتہ سال پورٹل سے ای ٹرانسفر کے ذریعے 70000 تبادلے کیے گئے تھے۔ تبادلے کے لئے رشوت ختم کردی گئی ہے ، اس سے قبل تبادلے رشوت دے کر کیے جاتے تھے ، اساتذہ کی رخصت بھی ای لیو کے ذریعے کی گئی ہے ، ای ریٹائرمنٹ کے تحت کوئی بھی ایپ سے ریٹائرمنٹ کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کو اے سی آر پر دستخط کرنے میں 10 سال لگتے تھے ، رشوت کے بغیر اے سی آر پر دستخط نہیں تھے ، اے سی آر سسٹم بھی آن لائن کر دیا گیا ہے ، اساتذہ کے اے سی آر پر 6 دن میں دستخط کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے لئے تعلیم کے معیار کو جانچنے کے لئے ایک ایپ بھی متعارف کروا رہے ہیں۔ والدین ایپ سے اپنے بچے کے لئے قریب ترین اسکول کا انتخاب کرسکیں گے۔
#LAHORE #Provincial Education Minister #Murad Raas #Punjab Education Minister #teachers #school #Pakistan

















