جنوبی افریقہ‘خاتون کے ہاں بیک وقت10بچوں کی پیدائش

کیپ ٹاو¿ن: جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچوں کو جنم دے کر مالی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ گوسیام تامارا کو حمل کے دوران ایک ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ اس کی غیر معمولی پیدائش ہونے والی ہے ، لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے۔لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹراساو¿نڈ کرکے خاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے رحم میں تھے لیکن ڈیلیوری کے دن اس عورت نے 10 بچوں کو جنم دیا جس میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔اس خاتون کو دس بچوں کو جنم دینے کے لئے کسی بھی سرجری کی ضرورت نہیں تھی۔نارمل ڈلیوری کے بعد ماں اور بچے ٹھیک ہیں۔ گوسمیسی پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہے ، جس نے کل بچوں کی تعداد 12 کردی ہے۔ واضح رہے کہ مالی میں ایک خاتون نے گذشتہ ماہ 9 بچوں کو جنم دیا تھا ، جبکہ 2012 میں ایک ہندوستانی خاتون نے 11 بچوں کو جنم دیا تھا ، لیکن یہ بچے IVF کے توسط سے پیدا ہوئے تھے۔


#Cape Town #South Africa #Guinness Book of World Records #birth to ten children #IVF