جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے آڈٹ کا اقدام چیلنج‘حکم امتناعی جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے آڈٹ کرنے سے ایف بی آر کوروکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ایف بی آرسے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔جے ڈی ڈبلیو کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شہزاد الٰہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مو¿قف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کے لئے نوٹس ارسال کیا تھا ، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ طلب کیے گئے تھے۔درخواست گزار کے مطابق ، ایف بی آر کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ پانچ سال کے بعد آڈٹ کرے۔ ٹیکس آڈٹ 2015 کرنے کے لئے قانونی مدت گزر گئی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے لہذا آڈٹ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے اور ایف بی آر کو تادیبی کارروائی کرنے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے آڈٹ کے لئے ایف بی آر کے نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔


#Lahore High Court #FBR #Jahangir Tareen's sugar mills #Jahangir Tareen #JDW #income tax