محمد عامر نے وسیم اکرم کو باکمال کوچ او رلیجنڈ قراردیدیا

دبئی:محمد عامر نے وسیم اکرم کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے کھلاڑی روزانہ پیدا نہیں ہوتے۔کراچی کنگز کے فاسٹ باﺅلرنے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کووسیم اکرم جدید طرز کی کرکٹ سے روشناس کرا رہے ہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ کبھی وسیم اکرم نے کوچ بن کر نہیں سکھایا،ہم اچھا کھیل اُن کی ذہانت کی وجہ سے کھیلتے ہیں۔وسیم اکرم نے ہمیشہ ہمیں مثبت انداز سے چیزیں سمجھائیں، جب اُن کے پاس آپ جاتے ہیں تو وہ جدید انداز سے کرکٹ آپ کو سکھاتے ہیں۔ وسیم اکرم کو ان ساری باتوں کی وجہ سے میںلیجنڈ سمجھتا ہوں جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔


#Muhammad Aamir #Wasim Akram #legend #Karachi Kings #cricket #Sports