لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ الزامات لگانےوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،سازشی عناصرپہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پربات چیت کی گئی،ترقیاتی اسکیموں اورفلاح عامہ کے جاری منصوبوں پرپیشرفت پرگفتگو کی گئی،ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کوحلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کیے،اس موقع پر عثمان بزدار نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانےوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،سازشی عناصرپہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ہوں گے،منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پرکام ہوں گے،راولپنڈی سمیت ہرشہرکاعلیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیارکیاہے۔
الزامات لگانےوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‘عثمان بزدار

















