حکومت نے اپوزیشن کوووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دیدی

اسلام آباد:حکومت نے حزب اختلاف کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی۔ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے ، تمام جماعتیں بیٹھ کر متفقہ فیصلہ لیں۔بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات پر بیٹھ کر متفقہ فیصلہ لیں ، مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی پرچی سے باہر آنے کو تیار نہیں ، پولنگ کے بعد سب سے بڑا مسئلہ بروقت نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین کے لئے 36 شرائط دی ہیں۔ ان سب کی تکمیل ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینا چاہئے۔بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے ، 2 اختیارات الیکشن کمیشن کے حوالے کردیئے ہیں۔ ہم اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آکر ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھیں۔ حکومت اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دے گی ، قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی ، ہر انتخاب کے بعد احتجاج اور اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔