پاکستانی ٹیم کوانگلینڈ میں داخلے کا پروانہ جاری

 لاہور:پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کوریڈ لسٹ میں ہونے کے باوجود انگلینڈ میں داخلے کا پروانہ مل گیا۔جولائی میں پاکستان ٹیم کو 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز دورئہ انگلینڈ کے دورانکھیلنا ہیں، جون میں بھارتی ٹیمآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور میزبان ٹیم کیخلاف اگست ستمبر میں5ٹیسٹ میچز میں حصہ لے گی۔ انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کوکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں،البتہ اب خصوصی رعایت برتتے ہوئے برطانوی حکومت نے دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔