حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے‘مریم اورنگزیب

لاہور:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا باقاعدہ حکومتی اعتراف ہے۔ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز عوام کو مہنگائی سے بچانے کے بجائے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ، جس سے عمران صاحب کو عید کی چھٹیوں میں غریب کردیا گیا۔ انہیں یاد نہیں ، انہوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران دفتر کھول کر لوگوں کو ریلیف دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ، وزیر اعظم کے لئے سب سے اہم بات توہین عدالت کا حکم تھا اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا۔