ماضی میں حکمرانی کرنےوالوں کو فرار ہونے کی جلدی تھی‘شہبازگل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں ملک پر حکمرانی کرنے والوں کو فرار ہونے کی جلدی تھی ، گویا کوئی چور ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہا ہے۔شہباز شریف کے بیرون ملک روانگی کے معاملے پر ، شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں ان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان چوروں کی رفتار دیکھیں کہ عدالتی حکم کی سیاہی ابھی تک خشک نہیں ہوئی ہے اور وہ روانگی کے لئے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ اب وہ کورونا سے خوفزدہ نہیں تھا ، نہ ہی اسے کمر میں درد تھا ، اور نہ ہی اسے اپنے پیارے وطن کے اسپتال اور ڈاکٹر پسند تھے۔