T20ورلڈکپ امارات منتقل کردیناچاہیے‘عاقب جاوید

لاہور:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہورہا ہے۔ دس بارہ ممالک کو ہندوستان میں کھیلنے کے لئے راضی نہیں کیا جاسکتا۔ ٹوئنٹی 20 کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کیا جانا چاہئے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ اپنی لیگ مکمل نہیں کرسکا ، تمام ممالک اپنے کھلاڑیوں اور شہریوں سے ہندوستان چھوڑنے کے لئے کہہ رہے ہیں ، آئی سی سی کے لئے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کرنا دانشمندی ہے۔