بیجنگ: ایک کلائی کا پٹا تیار کیا گیا ہے جو جسم کی حرارت سے ایل ای ڈی کو روشن کرسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کلائی کا پٹا تھرمو الیکٹرک جنریٹر (ٹی ای جی) اصول پر عمل کرکے بجلی پیدا کرتا ہے۔ مستقبل میں ، وہی ٹیکنالوجی اسمارٹ واچز اور ہلکے وزن میں پہننے کے قابل آلات کو بجلی فراہم کرے گی ، جس سے بیٹریوں کی ضرورت کو ختم کرنے کا امکان ہے۔ اس پٹی کی ایجاد پروفیسر کیان ڑینگ اور چین کے ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ساتھیوں نے کی ہے۔اس پٹی کو انسانی ہاتھ پر 10ہزار بار بنداورکھولاگیاگیا ، لیکن اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
حیرت انگیزایجاد‘اب بلب انسانی جسم سے روشن ہونگے



















