لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کی ضمانت منظور

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں متفقہ طور پرصدرپاکستان مسلم ن لیگ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 سال میں ایسا نہیں ہوا ہے کہ سماعت سننے کے بعد فیصلہ بدلا ہے۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں اب بھی اپنی باتوں پر قائم ہوں۔