نیب:شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع

راولپنڈی:نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 26 اپریل کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی کے لئے طلب کیا۔شاہد خاقان عباسی کو ریکارڈ کے ساتھ 26 اپریل کو نیب راولپنڈی طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور ویمیک بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی کے حوالے سے کچھ اہم شکایات موصول ہوئی ہیں اور اہم ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم ڈی وایمق بخاری کو مزید تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی۔