اوکیناوا: آئی فون 11 کے کور پر کمپنی کے ٹیڑھے ہوئے لوگو نے لوگوں کوشش وپنج میں مبتلاءکردیا ہے۔ مذکورہ فون پہلے سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔ جب حقیقت سامنے آئی تو صارفین حیرت زدہ ہوگئے۔آئی فون 11 کے بارے میں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی جھوٹی خبروں نے تہلکہ مچادیا ہے ، جس کی وجہ سے آئی فون 11 کو ٹیڑھے اور کھسکے والے لوگو کی مدد سے اس کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، گذشتہ ہفتے آئی فون 11 کی کچھ تصاویر "انٹرنل آرکائیو" کے نام سے ایک ٹویٹر اکاو¿نٹ سے شیئر کی گئیں جس پر ایپل کارپوریشن کا لوگو تھوڑا سا ٹیڑھا تھا اور اس کی جگہ سے قدرے کھسکاہواتھا۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آئی فون 11 انتہائی نایاب ہے اور اسے2ہزار7سو ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے ، کیونکہ 100 ملین میں سے صرف ایک آئی فون ہی ایسا ہے کہ لوگو کو غلط طریقے سے پرنٹ کیا گیا ہے۔اس ٹویٹ اور اس سے وابستہ خبروں کے بعد ، سوشل میڈیا پر بہت ساری پوسٹس اور ویڈیوز سامنے آئیں ، جبکہ ایسی ہر ویڈیو میں اس آئی فون 11 کے بارے میں سچی اور جھوٹی باتیں بتائی گئیں۔
ایک صارف نے وضاحت کی کہ کمپنی اس خصوصیت سے معیار کا خیال رکھتی ہے ، چاہے وہ فون کا کورہی کیوں نہ ہو۔محتاط جانچ پڑتال کے باوجود ، اگر ٹیڑھے اورکھسکے ہوئے لوگووالا آئی فون 11 کسی صارف تک پہنچا ہے تو ، واقعتا یہ بہت ہی نایاب ہے۔ یقینا ، ایپل آئی فون میں 100 ملین میں سے صرف ایک ہی ایسا کرسکتا ہے۔کچھ مداحوں نے مبینہ طور پر آئی فون کواوربھی زیادہ قیمتی بناکرپیش کردیا جو ،7002 ڈالر میں فروخت ہوا ، اور اس کی قیمت لاکھوں ڈالر میںلگانا شروع کردی۔تاہم ، کچھ دن بعد ، اسی طرح کی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں ، جاپانی صارف نے اپنے ٹویٹ میںبتایا کہ یہ آئی فون 11 میری ملکیت ہے جسے میں نے فروخت کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی بھی اسے خریدنے پر آمادہ نہیں ہوا، تو یہ اب بھی اس کے پاس ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے "نایاب" آئی فون خریدنے کے لئے ،000 5ڈالر تک کی پیش کش کی ، لیکن شمیزو نے جواب دیا کہ اب اس نے آئی فون بیچنے سے دستبردار ہو گیا ہے۔




















