شوگرسکینڈل:نواز شریف کے دست راست نیب میں طلب

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کی ہے اور نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی شخص اور وائس چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن جاوید کیانی کو طلب کیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریک ملزم بھی رہ چکے ہیں۔نیب حکام نے وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضرحیات کو بھی 14 اپریل کو راولپنڈی طلب کیا۔نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹری اینڈ پروڈکشن اکاو¿نٹنٹ مزمل پاشا 13 اپریل کو پیش ہوں ، جب کہ پاسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی اگلے ہفتے دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ تمام شخصیات جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گی جس کے لئے انہیں سوالنامہ بھیجا گیا ہے۔