ایک دوست کی غلطی سے 4 دوست اپنی جان گنوابیٹھے

نئی دہلی:بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع تہری میں شکار پر جانے والے ایک دوست کی حادثاتی پر موت پر تین نے خوف کے باعث خودکشی کرلی۔بتایاگیاہے کہ 7 دوست ہفتے کی رات شکار کے لیے گئے جن کی قیادت راجیوکر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق راجیو کے ہاتھ میں لوڈڈ بندوق تھی اور اچانک پاو¿ں پھسلنے سے ہاتھ ٹریگر پر پڑ گیا جس کے باعث گولی چل گئی جوسنتوش کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا، جس کے بعد راجیو موقع سے فرار ہو گیا۔شکار پر گئے باقی دوستوں نے جب یہ منظر دیکھا تو سارے خوفزدہ ہو گئے اور تین نے خوف کے مارے زہریلی چیز کھا لی۔ دو موقع پر ہی ہلاک جبکہ تیسرا دوران علاج ہسپتال میں چل بسا۔باقی بچ جانے والے دودوستوں نے گاو¿ں پہنچ کر واقعہ کی اطلاع دی جس پر تمام لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ۔