یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:رمضان سے پہلے مہنگائی‘یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اورتیل مہنگاکردیاگیا۔حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ، کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 سے 9 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں 7 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر موثر ہوگا۔