پاکستان امن کا داعی بن کر ابھرا ،دنیا میں منفرد مقام حاصل کرلیا،نوازشریف

لاہور: (وقائع نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے پاکستان امن کا داعی بن کر ابھرا ،دنیا میں منفرد مقام حاصل کرلیا۔

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ایران ،امریکہ کے درمیان جنگ بندی عالمی امن کےلئے خوش آئند پیشرفت ، پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرتے ہوئے امن کے قیام میں اہم حصہ ڈالا،وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے مثال سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہبازشریف کی قیادت میں سفارتی محاذ پر قابل تحسین کامیابی سمیٹی۔

قائد ن لیگ نے کہا عالمی تنازعات کا حل جنگ نہیں سفارتکاری و مذاکرات میں ہے،پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو امن کا پیغام دیا، موجودہ حکومت نے پاکستان کا عالمی امیج بہتر کیا، پاکستان کی کوششیں خطے میں استحکام لانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی، عالمی برادری کو چاہیے امن کے موقع سے فائدہ اٹھائے،پاکستان ہمیشہ امن، ترقی و استحکام کا داعی رہا ، دعا ہے جنگ بندی مستقل عالمی امن کی بنیاد بنے، پاکستان نے ثابت کیا مشکل حالات میں بھی مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔