چیچہ وطنی کے علاقے مہر آباد کی گلیاں جوہڑ بن گئیں، سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ حالیہ بارش نے میونسپل کمیٹی کے انتظامات کا پول کھول دیا۔
بارش کے باعث سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے پورا علاقہ کیچڑ اور گندے پانی کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔علاقے کی صورتحال اس قدر ابتر ہو چکی ہے کہ گلیاں اور راستے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
انتظامیہ اور عملہ صفائی کی عدم موجودگی کے باعث علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت وائپر اور جھاڑو اٹھا کر گلیوں سے پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔اہلیانِ مہر آباد نے اعلیٰ حکام اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ڈی واٹرنگ سیٹ لگائے جائیں۔سیوریج کی بند لائنوں کو مستقل بنیادوں پر کھولا جائے۔عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















