جڑانوالہ کو ماڈل سٹی بنانے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔شہرمیں سیوریج کے پائپ ڈلے تین ماہ کا عرصہ ہو گیا لیکن سڑکوں کی تعمیر نہیں ہوسکی ۔شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگا۔
پائپ ڈالنے کے لیے کھودی گئی سڑکیں بارش کے بعد جگہ جگہ سے بیٹھ گئیں جس کی وجہ سے بڑے بڑ ے گڑھے بن چکے ہیں۔
عوام گردو غبار اور سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے لیکن انتظامیہ کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
ہمارے ہاں ترقیاتی کاموں کے دوران شہریوں کو کئی طرح کے مسائل ومشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے اوراگر کوئی منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہونے کے بجائے تاخیر کاشکار ہوجائے
تو اس سے مزیدمسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
جڑانوالہ کے شہری بھی کئی ماہ سے انہی مسائل کاشکارہیں جو عمومی طورپر ترقیاتی منصوبوں کے دوران درپیش ہوتے ہیں ۔لیکن متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ منتخب عوامی قیادت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پوری توجہ دیں تاکہ ترقی کاخواب پورا ہوسکے ۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















