ایک سال میں 65لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک،1100 سے زائد سائبر مقدمات درج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک سال میں 65 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک، 1100 سے زائد سائبر مقدمات درج،پی ٹی اے،این سی سی آئی اے نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہراسگی 545، نفرت انگیز تقریروں 322، جعلی معلومات 187،بچوں سے زیادتی پر 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا،360 خواتین، 110مرد سائبر ہراسمنٹ کا شکار ہوئے،توہین آمیز مواد پر 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے گئے،ایچ ٹی ٹی پی ایس ویب سائٹس کو مکمل بلاک کرنے کےلئے ڈبلیو ایم ایس سسٹم فعال کردیا ۔