روزگار کی تلاش،امارات جانےوالے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)روزگار کی تلاش کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ،مارچ 2026 میں 9,533 پاکستانی یو اے ای گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں یو اے ای جانے والوں کی تعداد 14,035 رہی جو 692 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، جنوری میں 505 ،2026 کے پہلے 3ماہ یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد میں 1500 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی آئی،قطر ،کویت جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا