مشرق وسطیٰ بحران، پاکستان سمیت چار ملکوں کی آج اسلام آباد میں اہم میٹنگ

اسلام آباد (مشرق نیوز) ایران جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اس اہم ترین اجلاس کے دوران خطے میں کشیدگی ختم کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے قائدانہ کردار کو خود سپرپاور امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ عرب اور دیگر خلیجی ملکوں کے علاوہ چین، روس، فرانس اور برطانیہ جیسی عالمی طاقتیں بھی سراہا رہی ہیں تاکہ جلد از جلد جنگ کا خاتمہ ہوسکے، اسلام آباد آنےوالے مصر، ترکیہ اور سعودی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کی دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اور مصر کے وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقات ہوگی، دونوں فریق علاقائی پیشرفت پربات چیت کریں گے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ مشاورت ہوگی۔