لاہور (مشرق نیوز) پنجاب میں ایک ماہ میں مختلف اضلاع سے 36 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ 1 ماہ کے دوران صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں میں یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ فیصل آباد اور جہلم سے 2 دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
صوبے کے دیگر شہروں میں قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک اور ساہیوال میں کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پنجاب، ایک ماہ کے دوران 36 دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
















