IMFکاپھر ڈومور،میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ پاکستان کو بھیج دیا
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ پاکستان کو بھیج دیا،ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ماہ کے آخری ایام میں پاکستان آئے گا تاکہ2026-27 کے بجٹ پر مذاکرات مکمل کیے جا سکیں،ڈرافٹ میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر کےلئے اہداف مقرر کردئیے گئے، اوگرا، نیپرا، ایس ای سی پی، صوبائی انتظامیہ اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نئے اہداف بھی شامل ہیں۔
MEFP پر متفق ہونے کے بعد ڈرافٹ آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائےگا تاہم گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو ایڈجسٹ کرنے کا حکومتی پلان MEFP کا حصہ نہیں بنایا گیا،ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا اور 2026-27کے بجٹ میں تمام تر آئی ایم ایف کے تخمینوں اور سٹڈی کی بنیاد پر تیاری کی جائےگی، آئی ایم ایف تکنیکی وفد مئی کے دوران تک پاکستان میں قیام کرے گا تاکہ بجٹ کی تیاری میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔



















