لاہور:( کرائم رپورٹر)سکیورٹی سوالیہ نشان؟سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزموں پر فائرنگ ،راہگیر سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ایڈیشنل سیشن جج سیف سوہل کی عدالت کے باہرپیش آیا فائرنگ کرنےوالے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، زخمی ملزم قتل کے مقدمے میں ضمانت پر عدالت پیشی کیلئے آیا تھا۔
ادھرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سیشن جج لاہور سے رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس نے واضح کیا عدالتوں کی سکیورٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، لاہور سمیت پنجاب کی تمام عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ۔
سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزموں پر فائرنگ ،2افراد زخمی
















