آسیہ اندرابی ، ساتھیوں کو سزا انصاف کا قتل،انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے آسیہ اندرابی کو عمر قید، فہمیدہ صوفی ،ناہیدہ نسرین کو 30،30 سال کی سزا کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا آسیہ اندرابی اور ساتھیوں کو قید انصاف کا قتل ،دہلی عدالت کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی و بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی عکاسی کرتا ،فیصلہ کشمیری قیادت اور حق خود ارادیت کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔
طاہر اندرابی نے کہاسزاوں سے منصفانہ ٹرائل، عدالتی خود مختاری، عالمی انسانی حقوق کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں، آسیہ اندرابی کی سزا مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اظہار، شہری آزادیوں کےلئے سکڑتی گنجائش کو ظاہر کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اقوام متحدہ ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں معاملے کا فوری نوٹس لیں،عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
















