اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت کا صنعتی صارفین کی سہولت و بجلی کے مو¿ثر استعمال کےلئے اہم اقدام ،نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور شروع کردیا،صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز کے تحت مختلف مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا۔
ترجمان پاورڈویژن کے مطابق نئے اختیاری ملٹی ٹیرف نظام میں بجلی کے فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے، صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائےگی،پیک آورز میں ڈیمانڈ کم ہونے سے بجلی نظام پر دباو کم ، سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔
پاور ڈویژن نے مجوزہ ٹیرف پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کرلیا ،صنعتی صارفین و چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائےگی، پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس جمعرات کوہوگی،پاور سیکٹر اصلاحات سے طویل مدتی معاشی ترقی میں مدد متوقع ہے، نیا ٹیرف نظام توانائی بچت کے فروغ میں مددگار ہوگا۔
دوسری جانب وزیر توانائی اویس لغاری نے نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی مقامی صنعت کی فروغ پالیسی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاپاکستانی صنعتوں کو 12.673 ارب کے معاہدے دئیے گئے ،مقامی سطح پر تیار کردہ کنڈکٹرز کے استعمال کے باعث درآمدی انحصار میں کمی کےساتھ لاگت میں تقریباً 40 فیصد تک کی موثر بچت ممکن ہوئی،ٹھوس نتائج حکومتی اصلاحات کا عکاس ہیں ، مقصد مقامی پیداوار کافروغ، درآمدات پر انحصار کم اور معیشت کےلئے فوائد فراہم کرنا ہے،پاور ڈویژن صنعتی خود کفالت اور پائیدار معاشی استحکام کے فروغ کےلئے پالیسیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گا۔
صنعتی صارفین کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غورشروع

















