راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان ڈے کی 86 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے کہا23 مارچ 1940 تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، وہ دن جب ہمارے اجتماعی ویژن کو واضح شکل ملی اور ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی،ایمان میں جڑے ہوئے، امید سے رہنمائی پانے والے اور ثابت قدمی سے مضبوط ہونے والے دن میں پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی جھلک نظر آتی ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ،اسلام کے ابدی اصولوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے،پختہ عزم اور خدائی رہنمائی کےساتھ پاکستان جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے، عسکری قیادت نے کہاایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک دہشت گردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان کی مسلح افواج، باہمت عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ مل کر ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کےلئے متحد اور ثابت قدم ہیں،پاکستان کی مسلح افواج ہر دم چوکس اور ثابت قدم رہتے ہوئے، مقدس سرحدوں کے دفاع، قومی خودمختاری کے تحفظ اور ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کےخلاف داخلی سلامتی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں،آج پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار اور اصولی رکن ہے جو دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کےلئے کوشاں ہے، ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہم ہمیشہ کی امید، بے مثال حوصلے اور پائیدار خوشحالی کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے،پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔
مسلح افواج ہر دم چوکس ،ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کےلئے متحد ،ثابت قدم ہیں:عسکری قیادت

















