بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد بحال کرے،صدر آصف زرداری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدرآصف زرداری نے گلیشیرز کے تحفظ کو آبی مستقبل کےلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ، بھارت مکمل عملدرآمد بحال کرے۔

عالمی یومِ آب پراپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں ، صاف پانی و نکاسی آب تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے،پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے، آبی وسائل کے موثر انتظام و سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں سے گلیشیرز کے پگھلاﺅ میں تیزی آئی ،برفانی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا،2025کے موسمی واقعات خطرے کی گھنٹی ہیں، پہاڑی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے،فوری فیصلے آنے والی نسلوں کا مستقبل طے کریں گے۔

دریں اثناآصف زرداری نے آبائی شہر نوابشاہ میں عید کا مصروف دن گزارا،منتخب نمائندوں ،معززین نے ملاقاتیں کیں،عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا۔