شہباز،اردوان میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ،امت کے اتحاد کیلئے دعا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شہباز شریف ،طیب اردوان میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ،دونوں رہنماﺅں نے باہمی مفاد ،علاقائی تعاون کےلئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کرلیا۔
شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی،صدر اردوان نے پرتپاک جواب دیا،دونوں رہنماوں نے امت مسلمہ کےلئے امن، اتحاد و خوشحالی کی دعا بھی مانگی۔
وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص ترکیہ پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاپوری پاکستانی قوم مشکل حالات میں ترک بھائیوں ،بہنوں کےساتھ کھڑی ہے،دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا علاقائی صورتحال کا حل صرف مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان ،افغانستان کے درمیان امن کے فروغ اور خصوصاً عید ایام کے دوران حال ہی میں اعلان کردہ عارضی جنگ بندی میں ترکیہ کے تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہادونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
















