چین نے پاک افغان جنگ بندی کو خوش آئند قراردے دیا


بیجنگ :(مشرق نیوز)چین نے پاک افغان جنگ بندی کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے امید کرتے ہیں دونوں ملک تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے پرسکون رہیں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاپاکستان ، افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں،دونوں ممالک فی الفور امن بات چیت شروع کرکے اختلافات مذاکرات سے حل ،سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و استحکام قائم کیا جائےگا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا عارضی جنگ بندی معاہدے میں مدد کرنے والے اسلامی ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں، چین اپنے ذرائع سے پاک افغان تنازع میں ثالثی کرتا رہا ہے، چین امن عمل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔