بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

کراچی :(بیورورپورٹ)بھارت کےلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع ،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کےلئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گی،بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری و سول طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ۔