پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکانیا قرض لے گا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان اے ڈی بی سے140 ارب کا نیا قرض لے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک کو50 کروڑ ڈالر کے مساوی قرض کی تجویز دیدی گئی۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصدسرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرنا ہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055تک پہنچ گیا،نئے قرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے،منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام ہے۔

دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کےلئے تربیت ،آگاہی پروگرام شروع کیاجائے گا،پنشن نظام میں گورننس و نگرانی کانظام مضبوط بنانے کی تجویزہے،نئی اصلاحات سے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔