ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کے مساوی ہے ،نادرا نے واضح کردیا
کراچی:(بیورورپورٹ)ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کے مساوی ،نادرا نے قبول نہ کرنےوالے اداروں کو خبردار کردیا۔
نادرا ترجمان کے مطابق بعض سرکاری دفاتر، اداروں کا ڈیجیٹل کی بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کرنامروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے،نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے، ریگولیشن 9 ،10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں۔
ترجمان نے کہا ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم اور شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے،تمام سرکاری محکمے، عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز احکامات کی پابندی یقینی بنائیں، شہری شکایات نادرا کے سرکاری نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔
















