غیر ملکیوں کیلئے ویزوں کے حصول کا طریقہ کار تبدیل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات،غیر ملکیوں کیلئے پاکستانی ویزوں کے حصول کا طریقہ کار تبدیل ،وزارت داخلہ آن آرائیول اور پرائر ٹو آرائیول ویزوں کے اختیار سے دستبردار ہوگیا، پاکستانی ویزے اب متعلقہ سفارتخانے ، سفارتی مشنز ہی جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ویزہ پراسیسنگ کا سارا عمل سفارتی چینل سے ہی ہوگا، ویزے کیلئے درخواست موجودہ پورٹل کے ذریعے دی جاسکتی ہے، آن لائن درخواست آنے پر کیس متعلقہ سفارتخانے کو بھیجا جائے گا، متعلقہ سفارتخانے کی کلیئرنس سے ہی ویزے جاری ہوں گے۔