بجلی شکایات کیلئے نیا ضابطہ کار ،خراب کارکردگی پر ڈسکوز افسروں کیخلاف ایکشن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی شکایات کے ازالے کیلئے نیا ضابطہ کار مرتب،وزیر توانائی ویس لغاری نے خراب کارکردگی پر ڈسکوز افسروں کےخلاف کارروائی کا حکم دیدیا، اویس لغاری نے پیسکو، حیزکو، سیپکو، حیسکو اور کیسکو کے کم شکایات کے اندراج پر نوٹس لے لیا ، 5 کمپنیوں کو 118 سروس صارفین میں متعارف کرانے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر نے کہا تمام ڈسکوز کے کسٹمر سروس ڈائریکٹرز ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے، لائن سٹاف اور افسران شکایات فوری حل کرنے کے احکامات جاری کریں، 118 پلیٹ فارم سے بجلی کی خدمات میں شفافیت آئی ، عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا، صارفین بجلی سے متعلق مسائل کےلئے فوری 118 پر رابطہ کریں،ہر ماہ 118 ڈیٹا کی بنیاد پر سب ڈویژنز کی کارکردگی جاری ہوگی، فی الوقت 118 پر درج کرائی گئی 99 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ۔

وزارت توانائی نے عوام سے اپیل کی بجلی صارفین مسائل کے حل کےلئے 118 پر رابطہ کریں،پاور ڈویژن کے مطابق 5 ماہ میں 118 پر 20 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، 118 پر موصول 96 فیصد سے زائد کالز کامیابی سے ہینڈل کی گئیں، بجلی صارفین کی 24 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، 99.49 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا، لیسکو میں سب سے زیادہ 10 لاکھ سے زائد شکایات درج ہوئیں، میپکو میں 6 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا، فیسکو اور گیپکو کی کارکردگی بھی 99 فیصد سے زائد رہی۔