متوفی کوٹہ سسٹم کیس میں سندھ حکومت کی اپیلیں خارج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ حکومت کی اپیلیں خارج،وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم پراہم فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تمام 10 درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو جائز قرار دےدیا،فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سندھ حکومت کےخلاف متوفی کوٹہ کیس میں جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیاسپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حقداروں کا حق پیدا ہو چکا تھا،سرکاری ملازم کی موت ہوتے ہی اہلخانہ کا حق پیدا ہو جاتا ،درخواست دینا یا اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری ہونا محض انتظامی عمل ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے ماضی سے لاگو نہیں ہوتے،پرانے کیسز ماضی کے بند معاملات تصور ہوں گے۔