جیٹ فیول مہنگا ہونے پرفضائی کرایوں میں بڑا اضافہ
لاہور:(خبر نگار)جیٹ فیول مہنگا ہونے پرفضائی کرایوں میں بڑا اضافہ،ڈومیسٹک پروازوں کاکرایہ فی ٹکٹ 2800سے 5ہزار روپے تک بڑھ گیا۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے کا بوجھ مسافروں پر منتقل کردیا، اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گیا،کراچی سے لاہور، اسلام آباد و دیگر شہروں کےلئے چلنے والی پروازوں کے کرائے بھی آسمان پر جاپہنچے،مسافروں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔


















