بدانتظامی کےخلاف وفاقی محتسب کا اہم کردار ہے:چیف جسٹس


اسلام آباد: (بیورروپورٹ)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید موثر بنانے پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق ،عوامی شکایات کے موثر ازالے کے نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا گیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا بدانتظامی کےخلاف شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کا اہم کردار ہے۔