اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا ہے افغان دعوے محض پروپیگنڈا،پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا،عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا پاکستان، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کےخلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے، پاکستان صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنا رہا ہے، افغان طالبان حکومت کی جانب سے پیش کئے جانےوالے خیالی اعداد و شمار کسی سنجیدہ تبصرے کے بھی قابل نہیں ، افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کےخلاف میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوے محض پراپیگنڈا ہیں،وفاقی وزیر نے افغان طالبان رجیم اور اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی طرف سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کابل میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی کی معلومات کا مکمل انحصار طالبان حکومت پر ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ملکر حملے کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم متعدد دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے، افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا فوری اور موثر انداز میں جواب دیا گیا، پاکستان نے دہشت گردوں اور معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ملک حالت جنگ میں ، افغانستان کےساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں قائم پولیس ناکوں سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا موجودہ ملکی صورتحال سب کے سامنے ، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ لڑائی کی صورتحال ہے، افغانستان کے پاس جدید جنگی طیارے یا بم نہیں ہیں تاہم کم عمر لڑکوں کو استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کرائے جا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں سکیورٹی کے پیش نظر پولیس ناکے قائم کرنا مجبوری بن جاتے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،طلال چودھری نے شہریوں سے اپیل کی وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
افغانستان میں شہری علاقے نہیں صرف دہشت گرد ٹھکانے نشانہ ہیں:وفاقی ورزا

















