بحری تجارت، توانائی کے تحفظ کےلئے پاک بحریہ کا آپریشن ”محافظ البحر“ شروع

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ابھرتے ہوئے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی ماحول اور اہم سمندری راستوں میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر پاک بحریہ نے قومی جہاز رانی اور بحری تجارت کو درپیش کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کےلئے آپریشن ”محافظ البحر“کا آغاز کر دیا، اقدام کا مقصد قومی توانائی کی بلا تعطل ترسیل اور بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،پاک بحریہ کا آپریشن”محافظ البحر“ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے، پاک بحریہ موجودہ سمندری صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ، تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی موثر نگرانی اور کنٹرول کر رہی ہے تاکہ ان کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے،پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندری راستوں کے ذریعے ہوتی ہے،آپریشن کا مقصد اہم بحری راستوں کو محفوظ، مستحکم اور تجارت کو بلا تعطل برقرار رکھنا،اس وقت پاک بحریہ کے جہاز دو تجارتی جہازوں کو سکارٹ فراہم کر رہے ہیں جن میں سے ایک کراچی پہنچ گیا،پاک بحریہ ابھرتے ہوئے میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے تحفظ اور خطے میں سمندری سلامتی کے فروغ کےلئے پر عزم ہے۔