ریاض (مشرق نیوز) چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی شہزادے خالد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں دونوں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کہا جہاں انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں نے مملکت پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونیوالی سکیورٹی صورتحال کی سنگینی اور سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے اندر انہیں روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے آپشنز کو روکتا ہے۔
دونوں فریقوں نے امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی غلط فہمی سے بچنے کیلئے ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کریگا اور بحران کے پرامن حل کے خواہاں دوست ممالک کے ہاتھ مضبوط کریگا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
















